وزیراعظم نوازشریف ویڈیولنک کے لیے کابینہ کے بجٹ اجلاس کی صدارت کریں گے
میاں محمد ندیم اتوار 29 مئی 2016 13:21
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مئی۔2016ء) وزیر اعظم نوازشریف وفاقی بجٹ 2016-17کے لیے کابینہ کے اجلاس کی صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے کریں گے ۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق نواز شریف بیماری کے باوجود فرائض سے غافل نہیں۔ پیر کو ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف وزیر اعظم نواز شریف کی تیمار داری کے لئے اپنی فیملی کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے۔
وزیر اعظم نوازشریف لندن میں بیماری کے باوجود ملکی صورتحال آگاہ ہیں۔ انہیں لمحہ بہ لمحہ رپورٹ دی جا رہی ہے ، پیر کو ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ یہ کہنا ہے ترجمان وزیر اعظم ہاوس کا ، ترجمان کے مطابق نواز شریف پیر کو پاکستان ہائی کمیشن لندن جائیں گے۔(جاری ہے)
وہ ویڈیو لنک پر قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کے اجلاسوں سے خطاب کریں گے اور آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم وفاقی وزرا اور دیگر متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں اور ضروری ہدایات جاری کر رہے ہیں ، وزیر اعظم کے پرنسپل و ملٹری سیکرٹریز اور دیگر عملہ ان کی معاونت کر رہا ہے۔ ملکی معاملات میں کوئی تاخیر یا التوا نہیں۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم سرجری کے بعد بھی چیف ایگزیکٹو کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ برطانیہ میں علاج اور رہائش کے تمام اخراجات وہ خود برداشت کر رہے ہیں۔ میڈیکل ٹیسٹ ، ڈاکٹروں کی فیس بھی ان کے اہلخانہ نے ادا کی۔ قومی خزانے سے کوئی رقم خرچ نہیں کی جا رہی۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف وزیر اعظم نواز شریف کی تیمار داری کے لئے اپنی فیملی کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے۔ منگل کو وزیر اعظم کی اوپن ہارٹ سرجری ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.