آئی پی ایل فائنل ، سن رائزز حیدر آباد نے دلچسپ مقابلے کے بعد رائل چیلنجز بنگلور کو 8 رنز سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا
اتوار 29 مئی 2016 23:30
بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) سن رائزز حیدر آباد نے دلچسپ مقابلے کے بعد رائل چیلنجز بنگلور کو 8 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اتوار کو بنگلور کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل 9ویں ایڈیشن کے فائنل میں سن رائزز حیدر آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سن رائزز حیدر آباد کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنر اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا ،دونوں اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے ٹیم کو 63رنز کا اوپننگ سٹینڈ مہیا کیا۔
سن رائزز حیدر آباد کی پہلی وکٹ 63رنز کے مجموعی سکور پر گری جب شیکھر دھون 25گیندؤں پر 28رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سن رائزز حیدر آباد کی دوسری وکٹ 97رنز کے مجموعی سکور پر گری جب مو سیز 4رنز بنا کر جورڈن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔(جاری ہے)
نئے آنے والے کھلاڑی یوراج سنگھ نے ڈیوڈ وارنر کیساتھ ملکر تیسری وکٹ کیلئے 28رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا سکور 125رنز تک پہنچا دیا۔
سن رائزز حیدر آباد کی تیسری وکٹ رنز پر گری جب ڈیوڈ وارنر 38گیندؤں پر 3چھکوں اور8چوکوں کی مدد سے 69رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ سن رائزز حیدر آباد کی چوتھی وکٹ 147رنز پر گری جب دیپک ہودا 3رنز بنا کر ارونند کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، سن رائزز حیدر آبادکی پانچویں وکٹ 148رنز پر گری ،یوراج سنگھ 23گیندؤں پر 38رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سن رائزز حیدر آباد کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اوجھا تھے جو 7رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ سن رائزز حیدر آباد نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 208رنز سکور کئے ۔ سن رائزز حیدر آباد کی جانب سے بن کٹنگ نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کر تے ہوئے 15گیندؤں پر 4چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 39رنز سکور کئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.