ایس آراو1125میں شامل آئٹمزکی نان رجسٹرڈ افراد کو فروخت پرتصدیق کی شرط ختم کرنے کی یقین دہانی
ثنااللہ ناگرہ پیر 30 مئی 2016 17:35
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔30مئی۔2016ء): فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کے چیئرمین نثار احمد خان نے انڈینٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (آئی اے او پی) کے دیرینہ مطالبے سے اتفاق کرتے ہوئے ایس آر او1125 میں درج آئٹمز کی نان رجسٹرڈ افراد کو فروخت پر تصدیق کی شرط ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔آئی اے او پی کے سابق چیئرمین اور ایف بی آر سے متعلق امور کے لیے قائم بزنس مین پینل کی ایف بی آر لائژن کمیٹی کے چیئرمین ثاقب فیاض مگوں نے چیئرمین ایف بی آر نثار احمد خان اور وزیر مملکت برائے ریونیو ہارون اختر کے ساتھ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں سروسز سیکٹر سے وابستہ اور کمرشل امپورٹرز کے مسائل کو تفصیل سے اجاگر کیا۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھاکہ وہ اجلا س میں دی گئی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے ٹیکسز سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس امر کی بھی یقین کروائی کہ صوبائی سطح پر اگر سروسز سیکٹر پر ٹیکس نافذ ہے تو ایف بی آر وفاق کی سطح پر ٹیکس واپس لینے پر غور کرے گا۔اس موقع پر ثاقب فیاض مگوں نے چیئرمین ایف بی آر کے مثبت رویے کو سراہا اور دہرے ٹیکسز کی نشاندہی کرتے ہوئے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسوں کا بوجھ کم سے کم کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے تجویز دی کہ خام مال کے کمرشل امپورٹرز پر 2 فیصد اضافی ٹیکس ختم کیا جائے یا پھر سیلز ٹیکس کی مد میں کیری فارورڈ میں ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے ایس آراو 1125 میں شامل آئٹمز اور ٹیکسٹائل مشینری، پرزہ جات کی درآمد بغیر کسی شرط کے زیر ریٹیڈ ڈ کرنے کی تجویز دی اور ایس آر او 1125 کواصل حالت میں بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ برآمدی صنعتوں کی پیداواری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ صنعتوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جاسکے اور ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہوسکے۔مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.