لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو تعلیمی وظائف نہ دئیے جانے کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے آئی جی پنجاب کو دو ہفتوں میں درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدائت کر دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 31 مئی 2016 11:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار پولیس کانسٹیبلوں نے عدالت کو بتایا کہ حکومتی اعلان کے باوجود پولیس اہلکاروں کے بچوں کو تعلیمی وظائف فراہم نہیں کئے جا رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تعلیمی وظائف نہ ملنے کی بناء پر انکے بچے اپنی تعلیم جاری رکھنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے ان کا مستقبل تاریک ہونے کا ندیشہ ہے۔

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تعلیمی وظائف جاری کرنے کے حوالے سے آئی جی پنجاب کو بھی درخواست دی گئی مگر اس درخواست پر کوئی کاروائی نہیں کی اج ارہی۔جس پرعدالت نے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو تعلیمی وظائف نہ دئیے جانے کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے آئی جی پنجاب کو دو ہفتوں میں درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدائت کر دی۔