جاوید میانداد نے انضمام الحق کی سربراہی میں قائم قومی سلیکشن کمیٹی 'ون مین شو' قرار دیدی
منگل 31 مئی 2016 14:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے انضمام الحق کی سربراہی میں قائم قومی سلیکشن کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے اس سے 'ون مین شو' قرار دے دیا۔قومی سلیکشن کمیٹی انضمام الحق کی سربراہی میں سابق بلے باز وجاہت اللہ واسطی، 34 ٹیسٹ اور 70 ون ڈے میچوں کا تجربہ رکھنے والے توصیف احمد اور سابق فاسٹ باوٴلر وسیم حیدر پر مشتمل ہے۔
جاوید میانداد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'انضمام الحق کو سلیکشن کمیٹی میں ہاں میں ہاں ملانے والے افراد ملے ہیں'۔سابق کپتان نے نوجوان کھلاڑیوں پر توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو احمد شہزاد اور عمر اکمل کی کرکٹ تباہ نہیں کرنی چاہیے۔احمد شہزاد اور عمر اکمل کو حال ہی میں کاکول میں منعقدہ قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ ڈسپلن مسائل پر دونوں کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ کے 21 ممکنہ کھلاڑیوں میں بھی شامل نہیں کیا گیا جس کی ذمہ داری انضمام الحق نے قبول کی تھی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.