رمضان المبارک سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس
منگل 31 مئی 2016 19:06
لاہور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مئی۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے رمضان المبارک سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
(جاری ہے)
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ رمضان المبارک سے قبل روزمرہ استعمال کی اشیاء چاول ، گھی ، چینی ، آٹا اور بیسن وغیرہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ انتظامیہ قمیتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے مگررمضان سے قبل ہی اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور کر دی گئی ہیں جس سے عام شہری کو مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ماہ رمضان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اعتدال رکھنے کے لئے حکومت کو احکامات صادر کئے جائیں۔جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کو چھ جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.