پاکستان میں پنشن سکیموں کو ایک کلچر کے طور پر فروغ دیا جائے ،چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی
منگل 31 مئی 2016 19:18
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مئی۔2016ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر حجازی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پنشن سکیموں کو ایک کلچر کے طور پر فروغ دیا جائے تاکہ ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے پر لوگوں کو سوشل سیکورٹی حاصل ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ای سی پی کے زیر اہتمام ہیومن ریسورس کے مینجرز کے لئے کراچی میں رضاکارانہ پنشن سکیم کے طریقہ کار اور اس کے فوائد بارے آگاہی دینے، سوسائٹی فار ہیومن ریسورس مینجمنٹ (ایس ایچ آر ایم) امریکہ کی مقامی تنظیم کے تعاون سے منعقدہ سیمنار میں اپنے تحریری پیغام میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ پنشن سکیمیں لوگوں کو سرمایہ کاری کرنے کے محفوظ اورمتبادل مواقع بھی فراہم کرتی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے یقین دلایا کہ ایس ای سی پی سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کرتا ہے۔ ان سکیموں میں ایس ای سی پی کی نگرانی میں رسک مینجمنٹ اور اندرونی کنٹرول کے بہترین نظام نافذ کیے جاتے ہیں۔ اس موقع پر محمد علی سعید ، جیف ایگزیکٹو ایس اے اے او کیپٹل اور یو بی ایل کی چیف انوسٹمنٹ آفیسر علی علوی نے رضاکارانہ پینشن سکیم پر بریفنگ دی اور شرکاء کو بتایا گیا کہ رضاکارانہ پنشن سکیم ( وی پی ایس ) ایک پنشن سکیم ہے جو کہ ایس ای سی پی کے قوائد و ضوابط کے مطابق ہے اور باقاعدہ ریگولیٹ کیا جاتا ہے۔
تمام پاکستانی جو کہ قومی شناختی کارڈ کے حامل ہیں، اس سکیم میں حصہ ڈال سکتے ہیں اور بڑھاپے میں پیشن حاصل کر سکتے ہیں۔ وی پی ایس کے تحت جمع شدہ تمام افراد کے فنڈز ایک ٹرسٹ کے تحت رکھے جاتے ہیں اور مکمل طور پر محفوظ ہوتے ہیں اور ہر ممبر اپنی سرمایہ کاری کی ترجیحات کی خود نشاندہی کرتا ہے اور فنڈ کا ممبر بنتے وقت ہر شخض اپنی ریٹائرمنٹ کو عمر کا تعین خود کر سکتا ہے۔اس سکیم میں ٹیکس دہندگان کو ٹیکس میں کچھ نہ کچھ چھوٹ بھی حاصل ہوتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.