امریکی اور پاکستانی تاجروں کے درمیان روابط کے فروغ اور نیٹ ورکنگ کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کانفرنس کل نیویارک میں شروع ہوگی
بدھ 1 جون 2016 11:30
نیویارک ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) امریکی اور پاکستانی تاجروں کے درمیان روابط کے فروغ اور نیٹ ورکنگ کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کانفرنس (آج) جمعرات کو نیویارک میں شروع ہوگی جس میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ دو روزہ یو ایس پاکستان بزنس اپرچونیٹیز کانفرنس پہلی مرتبہ امریکا میں ہو رہی ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ چوتھی کانفرنس ہے، اس سے پہلے یو ایس پاکستان بزنس اپرچونیٹیز کانفرنس کا اہتمام لندن، دوبئی اور اسلام آباد میں کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق کانفرنس 2016ء میں امریکی اور پاکستانی تاجروں کیلئے کاروبار کے مواقع خصوصاً فیشن، ہیلتھ کئیر، انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں کاروباری مواقع کو اجاگر کیا جائے گا۔(جاری ہے)
کانفرنس میں دونوں ممالک کے 250 سے زائد صنعتی نمائندے، سرمایہ کار اور حکومتی رہنما شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جبکہ وفد میں امریکا میں پاکستانی سفر جلیل عباس جیلانی شریک ہوں گے۔
امریکی نائب وزیر تجارت بروس اینڈریوز کی سربراہی میں وفد کانفرنس میں شرکت کریگا جس میں امریکا کے امپورٹ ایکسپورٹ بینک کے چئیرمین فریڈ ہیچ برگ، پاکستان اور افغانستان کیلئے خصوصی امریکی نمائندے رچرڈ اولسن، افغانستان اور پاکستان کیلئے یو ایس ایڈ کے ایڈمنسٹریٹر کے معاون لیری سیمپلر اور امریکی کمرشل اینڈ بزنس افئیرز کے نمائندہ خصوصی زیاد حیدر شامل ہوں گے۔ جنرل الیکٹرک کے وائس چئیرمین جان رائس بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ کانفرنس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافے کی ایک اور مثال ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.