صدر مملکت کا نہیں حکومتی ترجمان کا خطاب تھا ‘ڈاکٹر طاہر القادری
ریاست کے سربراہ نے دانستہ اہم ایشوز اور قومی مسائل کو نظر اندا زکیا‘سربراہ عوامی تحریک
بدھ 1 جون 2016 23:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا پارلیمنٹ سے خطاب ،سربراہ مملکت کا خطاب کم اور حکومت کے ترجمان کا خطاب زیادہ تھا ۔ریاست کے سربراہ نے دانستہ اہم ایشوز اور قومی مسائل کو نظر اندا زکیا۔موجودہ پارلیمانی نظام صدر مملکت کے آفس پر سالانہ کروڑوں روپے اس لئے خرچ نہیں کرتا کہ وہ قومی جرائم اور ماورائے آئین حکومتی اقدامات پر آنکھیں بند کر لیں ۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے تھا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات کے دو ماہ بعد بھی شفاف تحقیقات کا آغاز کیوں نہیں ہو سکا اور پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام کیوں ہے ؟ انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ ،کرپشن کے خاتمے اور لاء اینڈ آرڈر کی ابتر صورتحال کا ذکر نہ کر کے ریاست کے سربراہ نے عوام کو مایوس کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بجٹ کی آمد سے قبل صدر مملکت کو یہ تنبیہہ کرنی چاہیے تھی کہ اشیائے خوردونوش پر ٹیکس لگانے کی بجائے پہلے سے موجود ٹیکسوں میں کمی کی جائے ۔
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر سو فی صد عملدرآمد کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ صدر مملکت نے اپنے خطاب کے ذریعے وقت ضائع کیا ،امید ہے اپوزیشن بھی اس خطاب پر بحث کر کے وقت ضائع نہیں کریگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین اور روس کے ایک دوسرے کے انرجی انفراسٹرکچرز پر حملے
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
حکومت پنجاب کا سکولوں میں فری انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.