قومی اسمبلی کااجلاس کل ہوگا ‘ وفاقی وزیر خزانہ آئندہ مالی سال 2016-17ء کا 48 کھرب روپے کا بجٹ پیش کرینگے
جمعرات 2 جون 2016 12:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون ۔2016ء) آئندہ مالی سال 2016-17ء کا 48 کھرب روپے کا وفاقی بجٹ کل جمعہ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں پیش کرینگے ‘بجٹ میں معاشی صورتحال کی بہتری، ٹیکس وصولی میں اضافہ، عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے، مہنگائی میں کمی، صحت، تعلیم، مواصلات سمیت مختلف شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا اعلان کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل جمعہ کی شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کرینگے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آئندہ مالی 2016-17کا وفاقی بجٹ پیش کرینگے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی فنانس بل 2016ء کی منظور 20 جون کو دے گی-بجٹ پر عام بحث 6جون سے 15 جون تک ہو گی قومی اسمبلی 16 جون کو لازمی اخراجات کی منظوری دے دی کٹوتی کی تحاریک 17 اور 18 جون کو پیش کی جائے گی-ضمنی بجٹ کی منظوری 21جون کو دی جائے گی-بجٹ اجلاس کے دوران ہفتہ کی شام چھٹی نہیں ہو گی-اجلاس روزانہ دن گیارہ سے شام چار بجے تک ہو گا-ادھر وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بجٹ تقریر میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحق ڈار زرعی شعبہ کی ترقی اور کسانوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کا اعلان کریں گے،کپاس اور چاول کے چھوٹے کسانوں کیلئے زرتلافی دینے کی بھی تجویز ہے ‘یوریا کھاد کی قیمتوں میں کمی کا بھی امکان ہے ‘ کسانوں کیلئے سولر پمپس کی فراہمی کیلئے رقوم مختص کرنے کی تجویز ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.