پاکستان دنیابھر میں کینو پیداکرنے والا تیسرا ، کپاس کا چوتھا ، گندم کا پانچواں ، کماد کا آٹھواں اور دھان پیداکرنے والا 13واں بڑاملک بن گیا

جمعرات 2 جون 2016 18:40

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء ) نئی اقسام کی کاشت سے پاکستان دنیابھر میں کینو پیداکرنے والا تیسرا ، کپاس کا چوتھا ، گندم کا پانچواں ، کماد کا آٹھواں اور دھان پیداکرنے والا 13واں بڑاملک بن گیاہے نیز رواں سال پنجاب سے گندم کی 19.5 ملین ٹن ریکارڈ پیداوار بھی حاصل ہوئی ہے جن میں ایوب ریسرچ کی دریافت کردہ اقسام کا بھی بڑا عمل دخل ہے۔

(جاری ہے)

ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ گندم کے سالانہ پیداواری مقابلہ میں ایوب ریسرچ کی تیار کردہ گندم کی قسم سحر 2006 کی کاشت سے 98.78من فی ایکڑ پیداوار حاصل کی جو ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس وقت ایوب ریسرچ میں 950کے قریب زرعی سائنسدان زرعی تحقیقی کام سر انجام دے رہے ہیں جن میں سے 150سے زائد پی ایچ ڈی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آبادی بڑھنے کی وجہ سے فی کس کاشتہ رقبہ میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن ادارہ کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کی وجہ سے غذائی اجناس کی فی کس دستیابی میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :