سوات آپریشن ٗسپریم کورٹ کی متاثرین کیلئے اعلان کردہ زرعی پیکیج کیخلاف اپیل پر زرعی ترقیاتی بینک کوہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت
پاکستان بننے کے بعد ہردورمیں بڑے لوگوں کے قرضے معاف کرائے جاتے رہے ہیں ٗعدالت عظمیٰ نے درخواست نمٹا دی
جمعرات 2 جون 2016 20:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ دورحکومت میں سوات آپریشن متاثرین کیلئے اعلان کردہ زرعی پیکیج کیخلاف دائراپیل پر زرعی ترقیاتی بینک کوپشاورہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان بننے کے بعد ہردورمیں بڑے لوگوں کے قرضے معاف کرائے جاتے رہے ہیں ۔ جمعرات کوچیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں جسٹس امیرہانی مسلم اورجسٹس فیصل عرب پرمشتمل تین رکنی بنچ نے زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے پیکیج کیخلاف دائردرخواست کی سماعت کی۔
یادرہے کہ سابق حکومت نے سوات آ پریشن کیلئے زرعی پیکیج کااعلان کرتے ہوئے سوات مالاکنڈ اوربونیر سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں کے قرضے معاف کئے تھے تاہم بینک کی جانب سے پیکیج پر عملدرآمد نہیں ہونے پرمتاثرین نے پشاورہائیکورٹ میں ا پیل دائرکی، جس نے متاثرین کی اپیل منظورکرتے ہوئے پیکیج پر فوری عملدرآمد کاحکم دیا جس کیخلاف زرعی بینک نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.