وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کی پیرس میں ڈبلیو ٹی او وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی
زراعت اور ای کامرس سے متعلق عالمی قوانین پر پاکستان کا موقف پیش کیا
جمعرات 2 جون 2016 23:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے پیرس میں ہونے والے ڈبلیو ٹی او کے وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی ، ڈبلیو ٹی او کا یہ مختصر وزارتی اجلاس معاشی اور اقتصادی تعاون کی تنظیم کے سالانہ وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے زراعت اور ای کامرس سے متعلق عالمی قوانین پر پاکستان کا موقف پیش کیا۔
انھوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، زراعت کے شعبے میں حکومتی امداد ، مارکیٹ تک رسائی اور کپاس سے متعلق عالمی اداروں میں ہونے والی گفت وشنیدکا پاکستان بغور جائزہ لیتا ہے کیونکہ اس کے اثرات براہ راست پاکستان کی زرعی معیشت اور بیس کروڑ عوام پر پڑتے ہیں۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈبلیو ٹی او کو ای کامرس کی ترویج پر توجہ دینی چاہئے ،اس سلسلے میں ترقی پذیر ممالک میں ای کامرس کے فروغ اور قوانین کے اجراء کیلئے تیکنیکی مہارت بھی فراہم کرنی چاہئے۔
وفاقی وزیر نے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ترکی کے نائب وزیر برائے معیشت فتح میتن سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تجارتی تعاون اور آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.