قومی اسمبلی ٗ بجٹ میں کاشتکاروں پر سب کچھ لٹا دیا ہے ٗقریشی صاحب آج تو تالیاں بجا دیں ٗ وزیر خزانہ کا خوشگوار انداز
جمعہ 3 جون 2016 20:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے خوشگوار انداز میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قریشی صاحب آج تو تالیاں بجا دیں ،بجٹ میں کاشتکاروں پر سب کچھ لٹا دیاہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ میں اے ڈی پی کھاد کی بوری میں 300روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب اس کھاد کی بوری 2800کی بجائے 2500میں ملے گی۔
اس کے علاوہ یوریا کی بوری اب کمی کے بعد 1400میں ملے گی۔ صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ان کیلئے فی یونٹ 5.25روپے کا ہوگا۔ انہوں نے اس موقع پر زراعت سے تعلق رکھنے والے ارکان سے کہا کہ سب کچھ آپ پر لٹا دیا ہے۔(جاری ہے)
کچھ تو تالیاں بجا دو۔انہوں نے کہا کہ زرعی قرضوں کا حجم بڑھا کر 700ارب کیا جا رہا ہے۔انہوں نے اس موقع پر زرعی ادویات پر عائد سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔
اس موقع پر وزیر خزانہ نے خوشگوار انداز میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قریشی صاحب آج تو تالیاں بجا دیں ،بجٹ میں کاشتکاروں پر سب کچھ لٹا دیاہے۔واضح رہے کہ کسانوں کی جانب سے لاہور میں احتجاج میں پاکستان تحریک انصاف نے ان کی حمایت کا اعلان کیاتھا جبکہ شاہ محمود قریشی نے کسانوں کے احتجاج میں شرکت بھی کی اور تقریر بھی کی تھی تاہم پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے تھے اور کسانوں نے احتجاج ختم کر دیا تھا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.