بجٹ میں صرف جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو نوازا گیا ہے ،پنجاب ٹیچرز یونین

جمعہ 3 جون 2016 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جون۔2016ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، چوہدری محمد سرفراز، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، راؤ شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، ،یونس حسن، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر نے کہا ہے کہ بجٹ میں صرف جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو نوازا گیا ہے جبکہ اسکے مقابلے میں سرکاری ملازمین کو حسب سابق طفل تسلیاں اور صبر و تحمل کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

2012 اور 2014 کے ایڈہاک ریلیف کوضم کرنا ناانصافی ہے اس کے برعکس تمام ایڈہاک ریلیفس ضم کرنے چاہیے تھے۔اسی طرح منجمند ہاؤس رینٹ کو موجودہ شرح کے مطابق بحال کیا جائے۔میڈیکل الاؤنس میں 100% اضافہ کیا جانا چاہیے تھا کیونکہ ادویات کی قیمتوں میں 200% اضافہ ہو چکا ہے۔ صوبائی اور وفاقی حکومتیں اپنے کلیریکل سٹاف کے گریڈ ز کو اپ گریڈ کر رہی ہیں ۔لیکن اساتذہ کے گریڈز کو اپ گریڈ نہ کرنا سراسر ناانصافی ہے۔

متعلقہ عنوان :