دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ ختم ہو گیا
اتوار 5 جون 2016 17:59
لاہور۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جون۔2016 ) دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ اتوار کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ختم ہوگیا اور کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ،دوبارہ کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لئے 16جون کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اکٹھے ہوں گے اور 17اور 18جون کی درمیانی شب انگلینڈ کے لئے روانہ ہوں گے ۔
کیمپ کے آخری روز بھی قذافی سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں این سی اے کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد اور اسسٹنٹ مینجر شاہد اسلم بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈ ن کی زیر نگرانی قومی کرکٹرز نے ٹریننگ کی۔ کھلاڑیوں نے پہلے سیشن میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور دوسرے سیشن میں قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کی۔(جاری ہے)
دوسرے سیشن میں کرکٹرز کی ٹریننگ کے لئے چار پچیں بنائی گئی تھیں ۔
ایک پچ پر بولنگ مشین کے ذریعے بلے بازوں کو بیٹنگ پریکٹس کروائی گئی جبکہ دوسری پچ پر ہاتھ سے تھرو کرکے پریکٹس کروائی جاتی رہی ۔تیسری پچ پر اسپنرز کو پریکٹس کروائی گئی جبکہ چوتھی پچ پر فاسٹ بولرز کو ٹریننگ کروائی گئی ۔مصباح الحق ،یونس خان اور اسد شفیق کو سلپ میں کیچنگ کی پریکٹس کروائی گئی ۔آخری دن ٹیل اینڈرز کی بیٹنگ پریکٹس پر زیادہ زور دیا گیا ۔محمد حفیظ بھی ٹریننگ کے دوران فٹ نظر آئے ، سات روز ہ سکلز کیمپ میں21کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں ، محمد حفیظ ،سمیع اسلم ،خرم منظور ،شان مسعود ، اظہر علی ،یونس خان ،مصباح الحق ،اسد شفیق ،افتخار احمد ،آصف ذاکر ،اکبر الرحمان ، محمد عامر ،راحت علی ،عمران خان ،سہیل خان ،جنید خان ،احسان عادل ، یاسر شاہ ،ذوالفقار بابر، سرفراز احمد اور محمد رضوان شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائیویٹ چیٹ لیک کرنے پر روہت شرما کی بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید
-
مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
-
روم ، جرمن سٹارالیگزینڈر زویروف دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
قومی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے
-
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کراچی ایسوسی ایشن کے عہدداران معطل
-
پاک بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ کی ٹکٹ بیس بال مقابلے کی ٹکٹ سے بھی مہنگی ہوگئی
-
کرسٹیانو رونالڈو نے آخر کار اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں بارے بتا دیا
-
پاکستان فٹبال ٹیم میں اہم کھلاڑی کا اضافہ ہو گیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فخر زمان نے اپنا رول بتا دیا
-
روہت شرما نے مزید پاک بھارت کرکٹ میچوں کی خواہش کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.