چین میں آن لائن فحاشی اور سرقہ کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن مہم

آن لائن پر فحاشی پھیلانے والے گروہوں کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا

پیر 6 جون 2016 18:12

چین میں آن لائن فحاشی اور سرقہ کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن مہم

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جون۔2016ء) چین نے نوجوانوں کی صحت مندانہ نشوونما کو یقینی بنانے کے لئے آن لائن فحاشی اور قذاقی کے خلاف کریک ڈاؤن کی خصوصی مہم کے دوران حل کئے جانے والے 8مخصوص کیس شائع کئے ہیں ۔ فحاشی اور غیر قانونی مطبوعات کے خلاف قومی دفتر میں فروری میں غیر قانونی مطبوعات کی تیاری فروغ ، تقسیم اور آن لائن پر ایسے مواد جو کہ بچوں کو متاثر کر سکتے ہیں کہ خلاف ایک مہم کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

8مخصوص کیسوں میں سے ایک کیس میں مشرقی چین کے صوبہ ژی جیانگ کی پولیس نے 28ملزمان کو جن میں سے بعض چھوٹے تھے منافع کے لئے فحاشی کے فروغ کے لئے آن لائن چیٹ گروپس استعمال کرتے ہوئے پکڑا ۔ چیٹ سروس کیو کیو کے بارے میں گروپوں کے ارکان کی تعداد600سے زیادہ ہے ان میں سے اکثریت چھوٹے بچوں کی ہے ۔ یہ بات دفتر کے ایک بیان میں بتائی گئی ہے ۔ ایک اور کیس میں پولیس نے ایسے ملزمات کا پتہ چلایا جو کلاؤڈ سٹوریج سروس کے ذریعے فحاش وڈیو فروخت کر رہے تھے ۔ اس کیس میں بنیادی ملزم ایک نو عمر تھا ۔ ایک اور کیس میں پولیس نے بچوں کے لئے مسروقہ کتابوں کی غیر قانونی پرنٹنگ اور فروخت کا قلع قمع کیا ۔ پروڈیکشن اور سٹوریج سائیڈ اور غیرقانونی بک سٹورز کو بند کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :