بجٹ میں صنعتی مقاصد کیلئے پلانٹس اور مشینری پرکسٹم ڈیوٹی کے استثنیٰ سے صنعتوں کو فروغ ملے گا‘راجہ عدیل
منگل 7 جون 2016 14:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جون۔2016ء) تاجر رہنما ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ بجٹ میں صنعتی مقاصد کیلئے پلانٹس اور مشینری پر کسٹم ڈیوٹی کے استثنیٰ سے صنعتوں کو فروغ ملے گا اور صنعتکاروں کوخاطر خواہ ریلیف حاصل ہوگا۔
انہوں نے تاجر برادری کے مطالبہ پر بجٹ میں5بڑے صنعتی شعبوں کو زیرو ریٹنگ دینے کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ 5صنعتوں کو زیرو ریٹنگ دینے سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔برآمدات میں اضافہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ملک خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔راجہ عدیل نے کہا کہ تاجر برادری بینکوں سے لین دین پر عائد ودھ ہولڈنگ ٹیکس کا مطالبہ کررہی تھی لیکن ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ کی بجائے اس کی شرح میں اضافہ کردیا گیا جو تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ بینکوں سے لین دین پر عائد ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ کا فوری اعلان کیا جائے تاکہ تاجر برادری یکسوئی سے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.