قطری پرچم کے قریب فوجیوں کے ہنسنے پر امریکی سفیر طلب
جمعہ 10 جون 2016 12:15
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) خلیج میں سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے کی میزبانی کرنے والے ملک قطر نے امریکی فوجیوں کی طرف سے قطر کے پرچم کے قریب ہنسنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد امریکی سفیر کو طلب کر لیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق آن لائن پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں امریکی فوجیوں کو قطر کے پرچم کے سامنے ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق اس نے سوشل میڈیا پر حال ہی میں گردش کرنے والی ایک ویڈیو کے معاملے پر ۔ امریکی سفیر کو طلب کیا ہے۔ خاتون سفیر سے کہا گیا ہے کہ اس ویڈیو کے مناظر کی وضاحت کریں۔ ویڈیو کلپ میں یونیفارم میں ملبوس دو امریکی فوجیوں کو دیکھا جا سکتا ہے جن میں سے ایک خاتون اور ایک مرد فوجی ہے۔(جاری ہے)
یہ فوجی ایک امریکی اور ایک قطری پرچم کے سامنے ایک کیمرے میں دیکھتے ہوئے بات کر رہے ہیں، مذاق کر رہے ہیں۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق امریکی سفیر ڈانا شیل اسمتھ نے قطر کے نائب وزیر خارجہ سلطان المْریخی سے ملاقات کی۔ اسمتھ نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ انہوں نے اس واقع پر معذرت کی ہے۔ڈانا شیل اسمتھ نے ایک قطری شہری کی طرف سے ٹوئیٹر پر پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں اپنے اکاوٴنٹ سے ٹوئیٹ کیاکہ امریکی ملٹری کمانڈ کو اس واقعے کی تحقیقات کا کہا گیا ہے اور اس پر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔عربی میں جاری کیے گئے اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں شیل اسمتھ نے لکھاکہ یہ بات یقینی ہے کہ ان فوجیوں نے قطر کی ریاست کا نہیں بلکہ اپنا مذاق اڑایا ہے۔قدرتی گیس کے وسیع ذخائر رکھنے والا خلیجی ملک قطر دنیا کے امیر ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ قطر میں العیدید نامی امریکی ایئربیس پر قریب 10 ہزار امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔ یہ خلیجی عرب ریاست واشنگٹن کے سب سے بڑے عرب اتحادیوں میں سے ایک ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.