30اہلسنّت جماعتوں کے زیر اہتمام صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی سزا کے خلاف یوم احتجاج منایا
صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو سازش کے تحت پھنسایا گیا ہے ان کی سزا ختم نہ ہو ئی تو عید کے بعد انکی رہائی کیلئے ملک گیر تحریک چلائی جائیگی صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی سزا اہلسنّت کو بدنام کرنے کی سازش ہے‘عدالت نے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کے مقدمے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے اوران کوناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی ہے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل کاجمعہ کے اجتماع سے خطاب
جمعہ 10 جون 2016 23:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) سنی اتحاد کونسل ، جماعت اہلسنّت ، نظام مصطفی پارٹی، جے یوپی اور دوسری 30اہلسنّت جماعتوں کے زیر اہتمام صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی سز ا کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا اس سلسلہ میں خطبات جمعہ میں صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا اور جمعہ کے اجتماعات میں صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کے ساتھ ہونیوالی ناانصافی کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں جبکہ نماز جمعہ کے بعد لاہور ، ملتان، فیصل آباد، کراچی، کوئٹہ ، پشاور سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ رضویہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو سازش کے تحت پھنسایا گیا ہے۔(جاری ہے)
حامد سعیدکاظمی کی سزا ختم نہ ہو ئی تو عید کے بعد انکی رہائی کیلئے ملک گیر تحریک چلائی جائیگی۔ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی سزا اہلسنّت کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔
عدالت نے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کے مقدمے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے۔صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی ہے۔نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے نیو میمن مسجد کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حامد سعید کاظمی کے خلاف سنایا گیاعدالتی فیصلہ ناقابل قبول ہے۔حج مشن میں کرپشن دوسرے لوگوں نے کی جس کی سزا حامد سعید کاظمی کو دی گئی ہے۔حامد سعید کاظمی کے ساتھ ظلم و ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔جے یوپی کے صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے ایبٹ آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی کردار کشی میں اندرونی و بیرونی فرقہ پرست طاقتیں ملوث ہیں۔ قومی خزانے کے چور آزاد پھرتے ہیں لیکن حامد سعید کاظمی کو کرپشن ثابت نہ ہونے کے باوجود گرفتار کر لیا گیا ہے۔جماعت اہلسنّت کے مرکز ی امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی نے شاہی عید گاہ ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اہلسنّت کو مسلسل ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو فرقہ وارانہ تعصب کا نشانہ بنایا گیا ہے۔عدالتی فیصلے میں واضح لکھا ہواہے کہ حامد سعید کاظمی پر بد عنوانی ثابت نہیں ہوسکی اس کے باوجود انہیں سزا سنانا سمجھ سے بالاتر ہے۔صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کا دامن صاف ہے اور ان پر کرپشن کا الزام بے بنیاد ہے۔وہ ہائیکورٹ میں سرخرو ہونگے۔یوم احتجاج کے موقع پر نیشنل مشائخ کونسل کے چیئرمین خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے رحیم یار خان، پاکستان فلاح پارٹی کے سربراہ قاضی عتیق الرحمن نے اٹک، مصطفائی تحریک کے امیر میاں فاروق مصطفائی نے اسلام آباد، انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر محمد عاکف طاہر نے پشاور، مرکزی جے یوپی کے صد ر صاحبزادہ حسن رضا نے فیصل آباد، مرکزی مجلس چشتیہ کے سربراہ پیر طارق ولی چشتی نے جڑانوالہ نے احتجاجی اجتماعات سے خطاب کیا اور مظاہروں کی قیادت کی۔ یوم احتجاج کے موقع پر سنی علماء بورڈ، انجمن نوجوانان اسلام، جانثاران ختم نبوت، سنی یوتھ ونگ، تنظیم المساجد پاکستان، انجمن خدام اولیاء، تنظیم اتحاد امت ، تحریک نفاذ فقہ حنفیہ اور سنی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.