شہزادہ چارلس نے برطانوی فوج کے مسلمان افسر کو ’’برٹش ایمپائر‘‘ کا اعزاز دیدیا
پیر 13 جون 2016 18:19
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء) برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے برطانوی فوج کے ایک مسلمان افسر نوید محمد کو’’"برٹش ایمپائر‘‘ کا اعزاز دیدیا۔برطانوی میڈیا ک مطابق شہزادہ چارلس نے برطانوی فوج کے ایک مسلمان افسر نوید محمد کو’’"برٹش ایمپائر‘‘ کا اعزاز دیا ہے ۔ انہیں یہ اعزاز برطانیہ میں مسلح افواج اور اقلیتوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے پر دیا گیا ہے۔
بکنگھم پیلس میں منعقد تقریب کے بعد کیپٹن نوید کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ ایک بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اس کام کو قابل تحسین جانا گیا جس کو میں کئی سالوں سے کررہا تھا۔ میں برطانیہ میں مخلتف کمیونٹیز بالخصوص برطانوی مسلمانوں میں ملک کی مسلح افواج کی تصویر بہتر بنانے کے لیے کام جاری رکھوں گا۔(جاری ہے)
اس موقع پر برطانوی وزارت دفاع میں اسلامی امور کے مشیر امام عاصم حافظ نے جو سماجی سرگرمیوں میں کیپٹن نوید کے ہمراہ رہے ، ان کا کہنا تھا کہ مجھے بے انتہا فخر ہے کہ کیپٹن نوید محمد برطانوی مسلح افواج کے حوالے سے اعلی ترین معیار کے نفاذ کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے ان کی کوششوں کی قدر دانی کی گئی ہے۔
امام عاصم کے مطابق مسلمان برطانوی معاشرے کا ایک انتہائی اہم جزو ہیں جہاں برطانیہ کی خدمت میں مسلمانوں نے بہت سی قربانیاں پیش کیں خواہ دونوں عالمی جنگوں کے دوران یا پھر ہمارے آج کے دور میں۔مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں برطانوی حکومت کے سرکاری ترجمان ایڈون سیموئیل کا کہنا ہے کہ برطانوی فوج میں مسلمان افسر کو شاہی سطح پر اعزاز سے نوازا جانا اس امر کی تصدیق کرتا ہے کہ برطانوی مسلمان معاشرے کا ایک مرکزی جزو ہیں اور عقائد کی آزادی برطانوی اقدار کا بنیادی حصہ ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.