اورلینڈو ،نائٹ کلب حملے کی تفصیلات جاری کر دی گئیں
عمر متین نے اتوار کی رات دو بجے نائٹ کلب میں فائرنگ کی، ڈیوٹی کے بعد کلب کیلئے کام کرنے والے ایک پولیس اہلکار نے عمر متین کو روکنے کی کوشش کی اس کے فوری بعد کئی پولیس اہلکار کلب پہنچ گئے، پولیس کی فائرنگ سے عمر باتھ روم میں داخل ہوا اور وہاں چھپے افراد کو یرغمال بنا لیا،پولیس چیف جان مینا
پیر 13 جون 2016 22:45
اورلینڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء) امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں مقامی حکام نے ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملے کے بارے میں مزید تفصیلات جاری کردیں جس میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔عمر متین نے اتوار کی رات دو بجے نائٹ کلب میں فائرنگ کی۔پولیس کے سربراہ جان مینا کا کہنا ہے کہ ایک پولیس اہلکار نے جو ڈیوٹی کے بعد کلب کے لیے کام کر رہے تھے، عمر متین کو روکنے کی کوشش کی۔
اس کے فوری بعد ہی کئی پولیس اہلکار کلب پہنچ گئے جب عمر متین فائرنگ کر رہا تھا۔جان مینا نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے عمر متین پر فائرنگ کی جس کے باعث عمر باتھ روم میں داخل ہوا اور وہاں چھپے افراد کو یرغمال بنا لیا۔اس وقت درجنوں افراد کو کلب سے نکال لیا گیا۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ متین اس وقت پولیس کے ساتھ فون پر بات کر رہا تھا اور اس نے اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کا حامی قرار دیا۔
34 سالہ ایڈورڈ سوٹومائر ایک کمپنی کے لیے ہم جنس پرستوں کے لیے کشتی کی سیر کا اہتمام کیا کرتے تھے۔ 23 سالہ سٹینلے المودوور فارمیسی میں ٹیکنیشن کا کام کرتے تھے۔ 37 سالہ کمبرلی مورس جو حال ہی میں اورلینڈو شفٹ ہوئی تھیں اور پلس نائٹ کلب میں بانسر کی نوکری کرتی تھیں۔ 22 سالہ لوئی ویلما یونیورسل سٹوڈیو میں ہیری پوٹر کے سیکشن میں کام کرتے تھے۔ 30 سالہ ایڈی جسٹس جنھوں نے باتھ روم سے اپنی والدہ کو ٹیکسٹ میسج بھیجے۔عمر متین افغان نژاد امریکی تھے جو نیو یارک میں پیدا ہوئے اور فلوریڈا میں رہائش پذیر تھے۔ متین کو باضابطہ دہشت گردی کی واچ لسٹ میں نہیں رکھا گیا تھا۔تاہم ایف بی آئی نے 2013 اور 2014 میں دو بار اپنے ساتھ کام کرنے والے فرد کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے پر پوچھ گچھ کی تھی لیکن اس کی تحقیقات بعد میں ختم کر دی گئیں۔عمر متین نے حملہ کرنے سے چند روز قبل جائز طریقے سے بندوق خریدی تھی۔ ان کے والد صدیق متین کا کہنا ہے کہ ان کو نہیں معلوم تھا کہ ان کے بیٹے کے دل میں اتنی نفرت تھی اور سمجھ نہیں آئی کہ اس نے یہ حرکت کیوں کی۔واقعے کے بعد دولت اسلامیہ سے منسلک نیوز ایجنسی عماق پر تنظیم نے بیان میں کہا کہ یہ حملہ دولت اسلامیہ کے ایک جنگجو نے کیا ہے۔جس سکیورٹی کمپنی کے لیے متین کام کیا کرتے تھے اس کا کہنا ہے کہ ان کا دو بار سکیورٹی چیک کرایا گیا۔ جی فور ایس نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے سکیورٹی چیک ایک بار 2007 میں ہوا اور پھر 2013 میں اور ان سکیورٹی چیک میں ایسی معلومات سامنے نہیں آئیں اور نوکری کی ضرورت کے مطابق متین پستول رکھتے تھے۔ان کی شادی 2009 میں انٹرنیٹ پر بات چیت کے بعد ستارہ یوسفی سے ہوئی تھی لیکن خاتون کے والدین کو جب مار پیٹ کا علم ہوا تو انھوں نے متین سے علیحدگی کروا دی۔عمر متین کے والدین کا تعلق افغانستان سے ہے اس سے پہلے متین کی سابق اہلیہ نے واشنگٹن پوسٹ اخبار کو بتایا کہ متین بہت مذہبی نہیں تھا اور جب وہ اس کے ساتھ تھی تو وہ پابندی سے جم میں ورزش کیا کرتے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
کویتی ہوائی جہازمیں سوار خواتین مسافرآپس میں لڑپڑیں، پروازکی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.