ضرب عضب سے دہشت گرددوں کا زور ٹوٹ چکا ، انشاللہ جلدہی وہ تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بن جائیں گے،نوازشریف
’ضربِ عضب‘ کے دوسال انسانی عزم، ہمت،استقلال، بہادری اور قربانی کی لازوال داستان ہے جو ہماری تاریخ کے صفحات پر ہمیشہ جگمگاتی رہے گی اور نئی نسل کیلئے مشعلِ راہ بنے گی، قوم کو وہ امن دوبارہ نصیب ہوا جو دہشت گردوں اور ملک دشمنوں نے چھین لیا تھا،پاکستان ایک پرامن اور خوش حال ملک بنے گا،ضربِ عضب‘ کے دوسال مکمل ہونے کے موقع پروزیراعظم کا پیغام
منگل 14 جون 2016 23:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جون ۔2016ء) وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ’ضربِ عضب‘ کے دوسال انسانی عزم، ہمت،استقلال، بہادری اور قربانی کی ایک ایسی لازوال داستان ہے جو ہماری تاریخ کے صفحات پر ہمیشہ جگمگاتی رہے گی اور نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ بنے گی۔اس کے نتیجے میں قوم کو وہ امن دوبارہ نصیب ہوا جو دہشت گردوں اور ملک دشمنوں نے چھین لیا تھا۔
آج اللہ کاشکر ہے کہ دہشت گرددوں کا زور ٹوٹ چکا اور انشاللہ جلدہی وہ تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بن جائیں گے۔ضربِ عضب‘ کے دوسال مکمل ہونے کے موقع پروزیراعظم نے اپنے ایک پیغام میں کہاکہ دو سال پہلے عوام کی منتخب حکومت نے ایک فیصلہ کیا جس کے نفاذکے لیے پاک فوج اورسلامتی کے دیگر اداروں سمیت پوری قوم نے پوری یک سوئی اور عزم کے ساتھ اپنا کردار ادا کیا،جس نے ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلائی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یوم تاسیس پر ریلی نکالنے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
وفاقی وزراءکا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.