ایک ہزار سے زائد اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی میں ایک فیصد اضافہ ہوشربا مہنگائی کا باعث بنے گا ‘ناصر حمید خاں
بدھ 15 جون 2016 14:54
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جون ۔2016ء) ممبرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے ایک ہزار سے زائد اشیاء پر کسٹمز ڈیوٹی میں ایک فیصد اضافے کی منظور ی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہزار سے زائد اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی میں ایک فیصد اضافہ ملک میں ہوشربا مہنگائی کا باعث بنے گا ۔
انہوں نے کہا کہ تاجر و صنعتکار برادری کسٹم ڈیوٹی کی شرح میں کمی کا مطالبہ کررہی تھی لیکن کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی بجائے اس میں اضافہ کردیا گیا جس سے تاجروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔(جاری ہے)
ناصر حمید خاں نے کہا کہ پاکستان میں کسٹم ڈیوٹی دیگر ممالک کی نسبت زیادہ ہے۔جس کے باعث ملک کے اندر ڈیوٹی ادا کیے بغیر اشیاء کی آمد میں اضافہ ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ سے سمگلنگ میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کیلئے کسٹمز ڈیوٹی میں اضافہ کی بجائے کمی کی جائے کیونکہ تاجر جو ایمانداری سے کسٹمز ڈیوٹی ادا کرکے اشیاء منگواتے ہیں وہ مارکیٹ میں بغیر کسٹمز ادا کیے ہوئے سمگلنگ کے سامان کے سامنے اپنا کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے کیونکہ سمگل شدہ اشیاء سستی اور کسٹمز ڈیوٹی ادا کرکے منگوائی گئی اشیاء مہنگی ہوتی ہیں ۔کسٹمز ڈیوٹی میں اضافہ سے سمگلنگ کے کاروبار میں اضافہ اور ملکی معیشت کو نقصان ہوگا ۔اس لیے کسٹمز ڈیوٹی میں اضافہ کا فیصلہ واپس لیا جائے اور سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کیلئے کسٹمز ڈیوٹی میں اضافہ کی بجائے کمی کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.