مصباح الحق کا دورہ انگلینڈ میں بہترین کارکردگی کے عزم کا اظہار
ٹیم کی بیٹنگ تجربہ کار ہے اور یہ دورہ ٹیم کیلئے تاریخی ثابت ہوسکتا ہے، عامر بہترین بالر ہے امید ہے وہ توقعات پر پورا اتر ے گا، پوری کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف امارات والی کارکردگی کو دہرائیں ،ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کی نجی ٹی وی سے گفتگو
بدھ 15 جون 2016 21:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا دورہ انگلینڈ میں بہترین کارکردگی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی بیٹنگ تجربہ کار ہے اور یہ دورہ ٹیم کیلئے تاریخی ثابت ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ناقدین کے بجائے ان کی پوری توجہ اپنی کارکردگی پر ہے۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز ہمارا پہلا ہدف ہے اس لیے تمام تر توجہ اسی سیریز پر مرکوز ہے۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ عامر بہترین بالر ہیں اور امید ہے وہ توقعات پر پورا اتریں گے۔مصباح الحق سمجھتے ہیں کہ انگلینڈ کا دورہ چیلنج ضرور ہے مگر 2010 کے مقابلے میں اس دفعہ ان کی بیٹنگ خاصی تجربہ کار ہے جس کا ٹیم کو فائدہ ہو گا۔(جاری ہے)
انھوں نے متحدہ عرب امارات والی کارکردگی کو دہرانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف امارات والی کارکردگی کو دہرائیں گے۔
مصباح کا ماننا ہے کہ سیریز میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کافی اہم کردار ادا کریں گے۔مصباح کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے فاسٹ بالرز کا مقابلہ کرنا ہماری ٹیم کا سب سے بڑا امتحان ہوگا اور وہاں کی تیز وکٹوں پر بالرز کے خلاف سخت ڈسپلن سے بیٹنگ کرنا ہوگی۔مصباح الحق انگلینڈ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے جارہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا دورہ بڑا چیلنج ہوتا ہے لیکن پچھلے ایک ماہ سے بھرپور تیاری کی ہے اور یہ دورہ انفرادی اور ٹیم دونوں کے لیے تاریخی ہوسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.