اداکارہ سروین چاوٴلہ نے ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت اختیار کرلیا
جمعرات 16 جون 2016 12:14
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) بالی ووڈ میں اپنے بے باک مناظر کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سروین چاوٴلہ نے ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت اختیار کرلیا۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ اداکارہ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2011 میں ریلیزہونے والی فلم ”ہم تم شبانہ“ سے کیا لیکن شہرت فلم ”ہیٹ اسٹوری 2“ سے حاصل ہوئی جب کہ اداکارہ نے فنی سفر میں بے باک مناظر کے حوالے سے ہی شہرت حاصل کی ہے جس کے باعث فلم نگری میں کوئی خاص مقام نہیں بنا سکی ہیں تاہم اب اداکارہ نے ہندو مذہب چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سروین چاوٴلہ نے ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت اختیار کرلیا ہے جس کے بعد انہوں نے بدھ مت کی تعلیم بھی حاصل کرنا شروع کردی ہے جب کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ذہنی سکون کے لیے ہندو مذہب چھوڑ رہی ہوں جس کے لیے بدھ مت کی تعلیم حاصل کررہی ہوں تاہم مذہبی ہونے کے باوجود فلم نگری نہیں چھوڑوں گی۔واضح رہے کہ اداکارہ سروین چاوٴلہ نے پنجابی، تامل اور تیلگو فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.