پاک سرزمین پر استحصالی ٹولے کی نسل درنسل اجارہ داری کو ختم کرکے عوام کے حقیقی نمائندوں کی حکومت ہمارا مشن ہے
ملک عثمان جمعرات 16 جون 2016 16:55
پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جون 2016ء ) پاک سرزمین پر استحصالی ٹولے کی نسل درنسل اجارہ داری کو ختم کرکے عوام کے حقیقی نمائندوں کی حکومت ہمارا مشن ہے بے حس حکمرانوں سے خیر کی توقع نہیں ہے پاک سرزمین کو نااہل قیادت سے بچانے کے لیے عوام کے حقیقی نمائندوں کو آگے آنا ہوگا ان خیالا ت کا اظہار چوہدری ندیم آرائیں ڈسٹرکٹ آرگنائز ز نے ہمراہ عبدالغفار آرائیں تحصیل آرگنائزر پاک سرزمین پارٹی رہائش گاہ پر جنرل راحیل شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا حکمرانوں نے قوم کے نا م پر قرضے لے کر بیرون ملک اپنے آف شور اکاؤنٹس میں رکھے۔
حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسیوں او رکرپشن کی وجہ سے پاکستان پتھر کے زمانے کا ملک بن چکا ہے جہاں نہ بجلی ہے نہ پانی ، نہ تعلیم و صحت کی سہولیات ، نہ امن وامان نہ عدل وانصاف ۔(جاری ہے)
ناقص خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار ہوتا جارہا ہے ۔ کرپشن نے پورے نظام کو مفلوج کر دیاہے اس لیے اب پاکستان اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ۔
حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے کہ ملک کے بچے تعلیم اور صحت جیسی سہولتوں سے محروم ہیں اور حکمران خود ملک سے باہر پیسہ منتقل کر رہے ہیں ۔ 20 کروڑ عوام کے روشن مستقبل کے لیے کرپٹ حکمرانوں سے نجات ضروری ہے ۔ ملکی اقتدارپر قابض حکمرانوں نے ہمیشہ جائز و ناجائز طریقے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور قومی دولت لوٹ کر بیرونی بنکوں میں جمع کرائی ۔ قوم اب بیدار ہوچکی ہے کسی بھی طرح کی پاک سرزمین پر کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی جمہوری نظام قائم ہوگا تو نہ کوئی بھوکا سوئے گا اور نہ تعلیم ، روزگار، صحت کی سہولیات ، عدل و انصاف سے محروم رہے گا۔ملک میں ترقی و خوشحالی آئے گی ۔ قوم پاک سرزمین پارٹی کا ساتھ دیگیمزید قومی خبریں
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.