لیبر پارٹی کی ممبر برطانوی پارلیمنٹ ہیلن جوکوکس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار بیٹھیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 جون 2016 21:25

لیبر پارٹی کی ممبر برطانوی پارلیمنٹ ہیلن جوکوکس زخموں کی تاب نہ لاتے ..

لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جون۔2016ء) لیبر پارٹی کی ممبر برطانوی پارلیمنٹ ہیلن جوکوکس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار بیٹھی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں لیبر پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ ہیلن جوکوکس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار بیٹھی ہیں۔ ہیلن جوکوکس پر نامعلوم شخص نے ان کے دفتر کے باہر فائرنگ کر دی تھی۔

(جاری ہے)

ہیلن جوکوکس کو تین گولیاں لگی تھیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ تاہم ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئیں۔ رکن پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے 52 سال کے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ کو حملہ آور نے چاقو کے وار اور گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا۔ رکن پارلیمنٹ 41 سال کی جو کوکس دو بچوں کی ماں تھیں اور وہ یارکشائر کے علاقے باٹلے سے منتخب ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :