ڈنمارک، مسلمان طلباء کے نماز پڑھنے اورطالبات کے حجاب اوڑھنے پرپرپابندی عائد

جمعرات 16 جون 2016 22:14

ڈنمارک، مسلمان طلباء کے نماز پڑھنے اورطالبات کے حجاب اوڑھنے پرپرپابندی ..

کوپن ہیگن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء )ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ایک مقامی اسکول کی انتظامیہ نے تدریسی اوقات میں مسلمان طلبا طالبات کی نماز کی ادائیگی پرپابندی عائد کردی جس پر مسلمان طلبا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقکوپن ہیگن میں ایک مقامی اسکول کی انتظامیہ نے نہ صرف طلبا کے نماز ادا کرنے پرپابندی لگائی ہے بلکہ طالبات کے حجاب اوڑھنے کی بھی سختی سے ممانعت کردی ہے۔

کوپن ہیگن کے کسی اسکول میں مسلمان طلبا طالبات پرنماز کی ادائیگی اور حجاب پرپابندی کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل بھی ایک دوسرے ہائی اسکول نے مسلمان طلبا کو نماز اور حجاب سے روک دیا تھا۔اسکول کی پرنسپل انگر مارگریٹ جنسن کا کہنا ہے کہ وقفے کے دوران مسلمان طلبا اسکول کی راہ داریوں میں مصلے بچھا کر نماز پڑھنا شروع کردیتے ہیں جس سے دوسرے طلبا کی آمد ورفت میں خلل پیدا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے وقفے کے دوران اور تدریسی اوقات میں طلبا کو نماز کی ادائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔اسکول انتظامیہ کے اقدام پر طلبا سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے نماز کی ادائی پرپابندی کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔ اسکول کی ایک مسلمان طالبہ نے فیس بک پر پوسٹ بیان میں بتایا کہ میری ایک کلاس فیلو نے مجھے بتایا کہ اسکول کی پرنسپل نے ہمیں نماز کی ادائی سے روک دیا ہے۔ آج کے بعد ہم نماز کی ادائی سے محروم ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگراسکول کی انتظامیہ مساوات کیقیام کی خواہاں ہے تو مسلمان طلبا کو عبادت کا حق ضرور ملنا چاہیے۔ ہم انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف ایک پیٹیشن تیار کررہے ہیں جس پرتمام مسلمان طلبا کے دستخط کرائے جائیں گے۔