حلیمہ قتل کیس کے مبینہ ملزم رضوان ایاز کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر دینے سے متعلق درخواست کی سماعت20جون تک ملتوی
ہفتہ 18 جون 2016 16:00
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت میں ہفتہ کو حلیمہ قتل کیس کے مبینہ ملزم رضوان ایاز کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سماعت 20جون تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس فائل اور مدعی کو طلب کرلیاہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق حلیمہ قتل کیس میں ملزم رضوان کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی ،جیل حکام کی جانب سے ملزم رضوان کو پیش نہیں کیا گیا ،ملزم کی غیر حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آئندہ سماعت پر ملزم رضوان کو پیش کیا جائے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایا کہ یہ معاملہ حساس ہے جبکہ وکیل ملزم نے عدالت کو بیان دیا کہ سارا مسئلہ میڈیا کی وجہ سے ہورہا ہے،پولیس نے آلہ قتل برآمد نہیں کیا، ملزم کو میڈیا پر پیش کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ پولیس فائل اور مدعی کو بھی لائیں اورکیس کی مزید سماعت 20 جون تک ملتوی کردی گئی۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.