قرآن پڑھیں انعام پائیں

انڈونیشیا میں رمضان المبارک کے دوران قرآن کا ایک پارہ پڑھیں،2 لیٹرپیٹرول حاصل کریں یہ عمل اسلام کو فروغ دینے کے لیے ہے اور جو لوگ قرآن پڑھتے ہیں یہ ان کے لیے ایک تحفہ ہے، کمپنی

ہفتہ 18 جون 2016 22:21

قرآن پڑھیں انعام پائیں

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جون ۔2016ء) انڈونیشیا میں تیل و گیس فراہم کرنے والی سرکاری کمپنی نے ماہ رمضان میں مسلمانوں کو قر آن کی جانب راغب کرنے کے لیے ایک انوکھی آفر دی ہے جس کے تحت ایک پارہ پڑھنے پر 2 لیٹر پیٹرول مفت فراہم کیا جائے گا۔کمپنی نے ماہ رمضان میں آخری روزے تک اس اسکیم کو صرف جکارتہ شہر میں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسکیم کے تحت پیٹرول پمپس پرخاص اہتمام کرتے ہوئے قرآن پڑھنے کے لیے کمرے اورجگہیں بنائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کمپنی کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کا ایک پارہ پڑھنے پر 2 لیٹر مفت پیٹرول دینے کا کوئی تجارتی یا کاروباری مقصد نہیں، یہ عمل اسلام کو فروغ دینے کے لیے ہے اور جو لوگ قرآن پڑھتے ہیں یہ ان کے لیے ایک تحفہ ہے۔جکارتا کے رہائشی کے مطابق وہ 2 دن بعد دوبارہ پیٹرول پمپ پر آئیہیں تاکہ وہ قرآن پڑھ کر ایندھن حاصل کرسکیں، اس کے لیے شریک افراد کو پہلے ایک رجسٹریشن فارم بھرنا ہوتا ہے جس کے بعد وہ ایک کمرے میں جاتے ہیں جہاں قرآن موجود ہوتا ہے جب کہ شرکا کو اختیار ہے کہ وہ قرآن کی کا کوئی بھی پارہ پڑھ سکتے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :