2015-16 ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا
سماجی وانسانی ترقی کے منصوبوں ، پانی ،توانائی اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے عوام کی زندگی میں بہتری آئیگی ٗپلاننگ کمیشن
اتوار 19 جون 2016 13:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) مالی سال 2015-16 ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔ سماجی وانسانی ترقی کے منصوبوں ، پانی ،توانائی اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے عوام کی زندگی میں بہتری آئے گی۔ پاک چائنہ اقتصادی کوریڈور کے تاریخی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے پی ایس ڈی پی 2015-16 ء کوریڈور کے تحت اور صوبوں کیلئے خطیر رقم مختص کی ٗ کوریڈور کے مغربی حصے سے متعلق منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔
پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق خانیوال ۔فیصل آباد ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے 50 کروڑ،گوادر ا۔تربت ۔خوشاب سیکشن کی تعمیرکے لئے 2 ارب 80 کروڑ،برہان ،حویلیاں ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے 1 ارب 30 کروڑ،تھاہ کوٹ ،حویلیاں ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے 11 ارب 85 کروڑ،لاہور ،عبدالحکیم سیکشن کی تعمیر کے لئے 20 ارب ،انسانی اعشاریوں میں بہتری کے لئے 50 کروڑ،پرائم منسٹر ہنر مند پاکستان پروگرام کے لئے 34 کروڑ،قومی نصاب کونسل کے لئے 3 کروڑ 50 لاکھ ،گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2 ارب،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق آبی سکیم کے لئے 1 ارب 50 کروڑ،ناروال میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 18 کروڑ،قومی کھیلوں کے انعقاد کے لئے 13 کروڑ،سیف سٹی اسلام آبادپراجیکٹ کے لئے 4 ارب ،چشمہ نیوکلئیر پاور پراجیکٹ کے لئے 10 ارب 40 کروڑ،پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے لئے 13 ارب 10 کروڑ،ایرا کے لئے 4 ارب ،دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے 10 ارب ،1200 میگاواٹ ایل این جی پاور پلانٹ کے لئے 22 ارب 50 کروڑ،1200 میگا واٹ ایل این جی حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے لئے 22 ارب 50 کرو ڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈ ز جاری کر دئے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.