قومی ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فتح کو 7سال مکمل ہوگئے
منگل 21 جون 2016 13:14
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جون۔2016ء) قومی ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فتح کو 7سال مکمل ہوگئے ،2009ء میں آج ہی کے دن لارڈز کے تاریخی مقام پر پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا جیتا، یونس خان عمران خان کے بعد قوم کیلئے ورلڈکپ جیتنے والے دوسرے کپتان بنے۔2009 ء کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ مجموعی طور پر دوسرا اور انگلینڈ کی میزبانی میں کھیلا جانیوالا پہلا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تھا جس میں عالمی کرکٹ کی 12 مضبوط ٹیموں نے شرکت کی۔
میگاایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کوشکست دی ، اس میچ میں 17سالہ محمد عامر کے آخری اوور نے نوجوان باوٴلر کو راتوں رات سٹار بنا دیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل21جون کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان لارڈ کے تاریخی میدان میں کھیلا گیا جہاں عامر نے ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین بلے باز تلکارتنے دلشان کو پہلے ہی اوور میں پوویلین کی راہ دکھائی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.