ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی خطر ناک گینگ گرفتار

منگل 21 جون 2016 23:07

ملتان ۔21جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون ۔2016ء) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم کی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشنز ملتان ڈاکٹر رضوان نے محافظ اسکواڈ کی گذشتہ ایک ہفتے کی کارروائی کا جائزہ لیا ، محافظ اسکواڈ ملتان نے گذشتہ ایک ہفتے میں دو اہم اشتہاری ملزمان اقبال عرف اچھا اور اقبال حسین شاہ کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانہ کے حوالے کیا جنہوں نے دورانِ تفتیش ملتان میں ہونے والے سنگین جرائم کے ارتکاب کا انکشاف کیا ،اشہاری ملزمان ملتان کے مختلف تھانہ جات کے چھے مقدمات میں مطلوب ملزمان تھے، علاوہ ازیں محافظ اسکواڈ نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بہاؤالدین زکریا کے علاقے میں مارکیٹ ہائے میں ڈکیتی ، سنیچنگ کی وارداتیں کرنے والے چار رکنی خطرناک گینگ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا جو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور ملتان میں درجنوں ڈکیتی کی وارداتوں کا ارتکاب کر چکے ہیں،ایس ایس پی آپریشنز ملتان ڈاکٹر رضوان نے محافظ اسکواڈ کی بہتر کارروائی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دینے اور ناقص کارکردگی پر ملازمان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :