نیشنل آرٹ گیلری نمبر 3 میں خواتین کے لئے محفل میلاد کا اہتمام کل ہوگا

بدھ 22 جون 2016 15:09

اسلام آباد ۔ 22 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جون۔2016ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس ، وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ میں حسبِ روایت رمضان مبارک کے با برکت ماہ کے سلسلے میں کل جمعرات کو سو پہر 4:30 بجے نیشنل آرٹ گیلری نمبر 3 میں خواتین کے لئے محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

معروف نعت خواں خواتین درود و سلام پیش کریں گی۔ محفل کے اختتام پر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا مانگی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :