نوشہروفیروز ‘محراب پوراسٹیشن روڑپر بنے مین ہول میں گرکر فقیر‘ہالانی روڑپر بنے مین ہول میں گرکر راہگیرزخمی

بدھ 22 جون 2016 22:28

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون ۔2016ء)محراب پوراسٹیشن روڑپر بنے مین ہول میں گرکر فقیر،ہالانی روڑپر بنے مین ہول میں گرکر راہگیرزخمی ،اسٹنٹ کمشنر اور ٹاؤن آفیسر کرپشن کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں، جمعیت علمائے اسلام محراب پور کے اسٹنٹ کمشنرسردار قاضی اور ٹاؤن آفیسرتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن الہی بخش سیال کی نااہلی سے کھلے مین ہول موت کے کنویں بن گئے ہیں، دو روز میں مختلف واقعات میں تین افراد مین ہول میں گر کر زخمی ہوئے ،اسٹیشن روڑ پراختر کمیونیکشن کے سامنے ایک فقیرساجن فقیر جبکہ ہالانی روڑ پر شہباز الیکڑونکس کے پاس ایک راہگیرجان محمد جبکہ تحصیل میونسپل آفس کے پاس ایک نامعلوم عورت شہر کے کھلے میں ہولوں میں گر کر زخمی ہوئے،جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مجاہد بدرالدین سومرونے محراب پور پریس کلب پر صحافیوں کو بتایا کہ محراب پور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا نظام درہم برہم ہے،نکاسی آب سے شہری اور تاجر سخت تکلیف میں مبتلا ہیں عید ایام میں کروڑوں کی تجارت کرنے والے تاجر فارغ بیٹھے ہیں شہر میں کھڑے گندے کے باعث لوگ خریداری کیلئے نہیں نکل رہے ہیں جسکے ذمہ دار اسٹنٹ کمشنر اور ٹاؤن آفیسر ہیں، اسٹیشن روڑ ،ہالانی روڑ،سیال آبادپر بنے تمام مین ہولوں کے ڈھکن غائب ہیں جس سے حادثات رونما ہورہے ہیں اگر48گھنٹوں میں شہر سے گندے پانی کی نکاسی کرکے مین ہولوں پر ڈھکن نہ لگائے گئے تو جمعہ کے روز شٹر بند ہڑتال کی کال دی جائیگی۔