ٹیوٹا 2500نوجوانوں کوایک سال کے دوران 17قابل روزگارشارٹ کورسز میں مفت تربیت فراہم کرے گی
جمعہ 24 جون 2016 14:17
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جون۔2016ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( ٹیوٹا )2500نوجوانوں کوایک سال کے دوران 17قابل روزگارشارٹ کورسز میں مفت تربیت فراہم کرے گی۔ بیروزگار نوجوانوں کو6 ماہ دورانیہ کی تربیت14اضلاع میں نئے تعمیر کئے گئے 20گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجیز اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میں دی جائے گی جس میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز 27جون سے کیا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے 6ماہ دورانیہ کے 17شارٹ کورسز متعارف کروانے کیلئے جائزہ کار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی، اختر عباس بھروانہ، اظہر اقبال شاد ،عامر عزیز اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ نوجوانوں کو یقینی روزگار کی فراہمی کیلئے جدید شارٹ کورسز انڈسٹری کی مشاورت سے متعارف کروائے جا رہے ہیں جن میں لڑکوں کیلئے 11شارٹ کورسزآٹو کید، آٹو میکنک، سول سروئیر، الیکٹریشن، فٹر جنرل، موٹر وائنڈنگ،ایچ وی اے سی آر، مشینسٹ، موٹر سائیکل مکینک، کوانٹٹی سروئیر، ایکسپورٹ اینڈ امپورٹ ڈاکومنٹیشن،لڑکیوں کیلئے 4کورسزفیشن ڈیزائننگ، ڈومیسٹک ٹیلرنگ ، پروفیشنل کوکنگ، بیوٹیشن جبکہ لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے 2کورسز ویب ڈیزائننگ ، سرٹیفکیٹ ان کمپیوٹر ایپلیکشن شامل ہیں ۔
چیئر پرسن ٹیوٹا نے کہا کہ صوبہ بھر میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کافروغ وزیر اعلی پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اورٹیوٹا پنجاب کے بیروزگاروں کو ہنر مند بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ زیر تربیت افراد کودوران ٹریننگ ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ اورتربیت کے متعلقہ میٹریل بھی مفت فراہم کیائے گا۔زیر تربیت ہنرمندوں کی رجسٹریشن فیس کے اخراجات بھی ٹیوٹا خودبرداشت کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.