کولمبیا میں50سال سے جاری گوریلا وار کے خاتمے کے لیے معاہدہ
کولمبیا کی حکومت اور بائیں بازو کی ریووروشنری آرمد فورسز آف کولمبیا سے تعلق رکھنے والے باغیوں نے جنگ بندی اور ترک اسلحہ کے ایک معاہدے پر دستخط کیے
میاں محمد ندیم جمعہ 24 جون 2016 16:32
ہوانا(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جون۔2016ء) جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا کی حکومت اور بائیں بازو کی ریووروشنری آرمد فورسز آف کولمبیا سے تعلق رکھنے والے باغیوں نے جنگ بندی اور ترک اسلحہ کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو 50 سال سے جاری گوریلا جنگ اور دہشت گردی کو ختم کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔کولمبیا کے صدر ہوان مانوئیل سانتوس اور ’ایف اے آر سی‘ کے مخفف سے جانی جانے والی باغی تنظیم کے رہنما روڈریگو لنڈونو اچیوری نے ہوانا میں معاہدے پر دستخط کیے جہاں چار سال سے امن مذاکرات جاری تھے۔
اس تقریب میں امن مذاکرات میں شریک کیوبا کے صدر راو¿ل کاسترو اور ناروے کے وزیرخارجہ بورگ برینڈے کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون، امریکہ کے سفیر برنارڈ آرنسن اور دیگر جنوبی امریکی ممالک کے سربراہان موجود تھے۔(جاری ہے)
امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے ایک بیان میں جنگ بندی کو کولمبیا اور ہر اس شخص کے لیے ایک ”خوش آئند خبر“ قرار دیا جو امن چاہتا ہے۔
جنگ بندی کے اہم معاہدے کے بعد اب دونوں فریقین حتمی امن معاہدے پر دستخط کریں گے۔ کولمبیا کے صدر ہوان سانتوس نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ یہ معاہدہ 20 جولائی کو طے پا جائے گا جب کولومبیا نے سپین سے 1810 میں آزادی حاصل کی تھی۔حتمی معاہدے کے تمام اختلافی نکات پر اتفاق رائے کے بعد اس پر عوامی ریفرینڈم کرایا جائے گا۔موجودہ معاہدے میں جنگ بندی اور ترک اسلحہ کے علاوہ زرعی اصلاحات اور سابق باغیوں کو کچھ سیاسی طاقت دینے کی شقیں شامل ہیں۔معاہدے کے تحت سابق باغیوں کو کمیونیٹی سروس اور سفر پر پابندی کے عوض جیل سے استثیٰ دیا گیا ہے۔مارکسی ’ایف اے آر سی‘ باغیوں نے 1964 میں اپنی بغاوت کا آغاز کیا تھا جسے غریبوں کی بغاوت کہا گیا تھا مگر بعد میں ایک خطرناک لڑاکا فورس بن گئی اور اپنی گوریلا کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے اس نے منشیات کی سمگلنگ اور اغوا برائے تاوان شروع کر دیا۔مگر ’ایف اے آر سی‘ کے باغی کولمبیا کی کسی حکومت کو گرانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔اس جنگ میں دو لاکھ 20 ہزار افراد سے زائد ہلاک اور 70 لاکھ افراد بے گھر بھی ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.