تحریک انصاف شریف خاندان کو اب مزید بادشاہ نہیں بننے دے گی‘سعدیہ سہیل رانا
جمعہ 24 جون 2016 18:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے ملک میں بادشاہت قائم کر رکھی ہے مگر تحریک انصاف شریف خاندان کو اب مزید بادشاہ نہیں بننے دے گی، پاکستان ایک جمہوری ملک ہے یہاں بادشاہت کی کوئی گنجائش نہیں ۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ سے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں عوام کے احتجاج کے باوجود سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی اور حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔
رمضان بازاروں میں ناقص اشیاء مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں جبکہ کئی اشیاء بھی دستیاب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عام آدمی کے معیار زندگی کو مزید بدحالی کا شکار کر رہی ہے تعلیم، صحت اور امن و امان کی پست صورت حال نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے لیپ ٹاپ اور سکوٹیز جیسے منصوبے دے کر عوام کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا حکومت کو دور رس اقدامات کرنے ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.