وزیراعلیٰ بلوچستان کا بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس
جمعہ 24 جون 2016 21:07
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے عالمو چوک پر ہونے والے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور بے گناہ لوگوں کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئی جی پولیس سے دہشت گردی کے اس واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہر میں حفاظتی اقدامات کو مزید سخت اور مؤثر بنایا جائے۔
انہوں نے قانون نافذ کرنے والوں اداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماہ مقدس کے دوران معصوم انسانی جانوں کو نشانہ بنانے والے درندہ صفت عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے حکومت پرعزم ہے اور اس سلسلے میں سیکورٹی فورسز ہمت، حوصلے اور جوانمردی کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں ۔(جاری ہے)
یہی وجہ ہے کہ آج دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور ان کے پاس چھپنے کے لئے کوئی جگہ نہیں۔
بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.