میانوالی کی سفاک خاتون نے 6 سالہ بچے کو قتل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 جون 2016 12:07

میانوالی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جون 2016ء) : میانوالی میں ایک سفاک خاتون نے 6 سالہ بچے کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی کےعلاق واں بھچراں میں ایک سفاک خاتون نےاپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ مل کر 6 سالہ بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے قتل کے پیچھے محرکات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمہ 6 سالہ بچے کےو الد سے شادی کی خواہشمند تھی جس پر اس نے بچے کو راستے سے ہٹانے کے لیے یہ انتہائی اقدام کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کا باپ سعودی عرب میں ملازم ہے اور اپنی بیوی کو طلاق دے چکا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مقتول بچے کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو اس کے بھائی اور والدہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :