لاہورمیں مکان کی چھت گرنے سے 7 افراد زخمی،تین ہسپتال منتقل

ہفتہ 25 جون 2016 12:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون ۔2016ء ) لاہورکے علاقے بادامی باغ میں مکان کی چھت گرنے سے 7افراد زخمی ہوگئے ،3 کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو کے مطابق بادامی باغ کے محلہ شمس پورہ نمبر ایک میں اہل خانہ چھت پر سورہیتھے کہ اچانک چھت نیچے آگری۔

(جاری ہے)

چھت پر سوئے سات افراد ملبے کیساتھ نیچے گرکرزخمی ہوگئے جن میں 3افراد 49سالہ زینب ، اس کی 22سالہ بیٹی آسیہ اور3سالہ علیشہ کو میوہسپتال پہنچادیا گیا۔ باقی افراد کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔ اہل خانہ کے مطابق وہ کرائے مکان میں رہ رہے تھے ، انہیں نہیں معلوم تھا کہ مکان کی حالت مخدوش ہے۔

متعلقہ عنوان :