سہ فریقی سیریز: ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو 100 رنز سے شکست دے دی
ہفتہ 25 جون 2016 13:07
برج ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جون۔2016ء) برج ٹاؤن میں کھیلے جانے والے سہ فریقی کرکٹ سیریز کے نویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو 100 رنز سے شکست دے دی۔جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 286 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 46 ویں اوور میں صرف 185 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 16 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کے بیٹسمین ویسٹ انڈیز کے بالروں کی عمدہ بولنگ کا سامنا نہ کر سکے اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔مہمان ٹیم کی جانب سے فرحان بہار دین نے چار چوکوں کی مدد سے 35 جب کہ مورنی مورکل نے تین چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے اور آوٴٹ نہیں ہوئے۔میزبان ٹیم کی جانب سے سنیل نارائن اور ٹیری گیبرئیل نے تین، تین اور کارلوس براتھ ویٹ نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
-
وفاقی دارالحکومت میں چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،احمد ریحان شیخ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کرکٹرز وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.