پا کستان کے پا س ڈرون بنا نے اور گرانے کی مکمل صلاحیت ہے ، ڈرون حملوں کے خلاف امریکہ کو دو ٹوک جواب دیا ہے ، اب اگر ڈرون آیا تو برداشت نہیں کریں گے ، مشاق طیاروں کی فروخت سے پاکستان کی معیشت میں مذید بہتری آئے گی،
پا کستان دفا عی پیداوار میں خود کفیل ہو چکا ہے، ہماری دفاعی مصنوعات کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی شیخوپورہ میں رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
اتوار 26 جون 2016 21:50
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26جون۔2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے اتوار کو اچانک شیخوپورہ کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور وہان پر موجود صارفین سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار بارے معلومات حاصل کیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ را نا شکیل اسلم نے وفاقی وزیر کو رمضان با زاروں کے انتطامات اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں اور معیار پر بریفنگ دی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا کہ عوام کی خدمت اور معیار زندگی بلند کرنا مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل کے لئے حکومت کسی حد تک بھی جا سکتی ہے ملکی ترقی و خوشحالی اور عوام کی خدمت ہماری سیاست کا محور ہے ما ہ مقدس میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کے لئے وفاقی اور پنجاب حکومت نے اربوں روپے کی سبسڈی یو ٹیلٹی سٹوروں اور رمضان بازاروں کے لئے دی ہے رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گاگراں فروشی اور نا قص اشیائے خوردونوش فروخت کرنیوالوں سے کو ئی رعا ئیت نہیں برتی جائے گی اور وہ عید جیل میں گزرایں گے قطر کے ساتھ سپر مشاق طیاروں کی فروخت کے حوالے سے کئے گئے معاہدے کے حوالے سے پو چھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طیاروں کی فروخت سے پاکستان کی معیشت میں مذید بہتری آئے گی سپر مشاق طیارے دنیا کے کئی ممالک کی فضائیہ کے زیر استعمال میں ہیں پا کستان دفا عی پیداوار میں خود کفیل ہو چکا ہے ہماری دفاعی مصنوعات کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے پا کستان کے پا س ڈرون بنا نے اور گرانے کی مکمل صلاحیت ہے حکومت وقت نے ڈرون حملوں کے خلاف امریکہ کو دو ٹوک جواب دیا ہے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.