وسطی پاکستان سی پیک روڈ منصوبہ اپریل 2018ء تک مکمل کر لیا جائیگا
ایک چینی کمپنی 192کلومیٹر لمبے منصوبے کے 30کلومیٹر کی تعمیر کرے گی منصوبے کو وقت پر اور معیار کے مطابق مکمل کریں گے ، پراجیکٹ منیجر سی آر ایف جی
پیر 27 جون 2016 14:47
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) منصوبے کے تحت آنے والے وسطی پاکستان میں ہائی وے کی توسیع کے ایک اہم پراجیکٹ کے حصے کے بارے میں توقع ہے کہ اسے دو سال سے کم مدت میں مکمل کر لیا جائے گا ۔ یہ بات ایک پراجیکٹ منیجر نے بتائی ہے۔چین ریلوے فسٹ گروپ کمپنی لمٹیڈ (سی آر ایف جی )کے وانگ فین نے سائیٹ پر چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کو بتایا کہ ہم اس منصوبے کو وقت پر اور معیار کے مطابق مکمل کریں گے ۔
سی آر ایف جی کو فیصل آباد اور خانیوال کے مرکزی شہروں کو چاررویہ ہائی وے کے ساتھ ملانے کے لئے 192کلومیٹر لمبے پراجیکٹ کا 30کلومیٹر تعمیر کرنے کو کہا گیا ہے ، تکمیل کے بعد اس سڑک سے ان دونوں شہروں کے درمیان مسافت میں دوگھنٹے کی کمی واقع ہو گی ۔(جاری ہے)
پراجیکٹ منیجر نے کہا کہ اگرچہ یہ تعمیری جگہ پاکستان کے گرم ترین علاقوں میں واقع ہے ، ہم سخت ماحول کو جھیلنے کی حتی الوسع کوشش کررہے ہیں ۔
وانگ نے کہا کہ موسم گرما میں دن کے وقت درجہ حرارت 53ڈگری سیلسیس تک پہنچ جاتا ہے ، توقع ہے کہ اپریل میں شرو ع کیا جانیوالے 30کلومیٹر حصے کی تکمیل میں دو سال لگیں گے ۔وانگ نے کہا کہ سی آر ایف جی تعمیراتی کام کے دوران انتہائی اعلیٰ معیار برقرار رکھے گی ، اس حصے کے لئے رقم ایشیائی ترقیاتی بنک نے فراہم کی ہے جبکہ اس منصوبے کے ایک اور حصے کے لئے نئے قائم شدہ ایشیائی انفرانسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک ( اے آئی آئی بی ) کی طرف سے پہلی سرمایہ کاریوں میں سے سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.