کاشتکاروں کو لوبیا کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 27 جون 2016 16:18

فیصل آباد۔27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون۔2016ء)ماہرین زراعت نے لوبیاکے کاشتکاروں کو بروقت کاشت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار لوبیاکی فصل کی کاشت کیلئے زرخیز میرازمین کاانتخاب کریں۔ انہوں نے کہاکہ کھیت کو وتر آنے پر دو سے تین مرتبہ ہل چلا کرسہاگہ کی مدد سے اچھی طرح ہموار کرلینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار لوبیاکی ترقی دادہ اقسام سی پی ون ، سی پی ٹو، سی پی 518 ، وائٹ سٹار اور ایس اے ڈینڈی کاشت کر کے بہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اچھی پیداوار کیلئے زمین کی تیاری کے دوران ایک بوری ڈی اے پی فی ایکڑ کھیت میں ڈالنے کے علاوہ لوبیاکی فصل بذریعہ ڈرل بھی کاشت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قطاروں میں کاشت کی صورت میں درمیانی فاصلہ کم از کم ایک فٹ ہوناچاہیے تاکہ گوڈی ، چھدرائی اور جڑی بوٹیوں کی تلفی میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے۔