کاشتکار لوبیا کی فصل کی کاشت ماہ جولائی تک مکمل کرلیں، ڈی ڈی او زراعت

پیر 27 جون 2016 18:20

عارف والا۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء )کاشتکار لوبیا کی فصل کی کاشت ماہ جولائی تک مکمل کرلیں ،لوبیا کی فصل کاشت کرنے کیلئے زرخیززمین کا انتخاب کریں ،کھیت کو وتر آنے پردو سے تین مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ کی مدد سے اچھی طرح ہموار کرلیں۔

(جاری ہے)

یہ باتیں ڈی ڈی او زراعت (توسیع) عارفوالا چوہدری محمد اسلم نے کاشتکار وں کو ہدایات دیتے ہوئے بتائیں، انہوں نے کہا کہ کاشتکار لوبیا کی ترقی دہ اقسام کاشت کرکے بہترپیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔