اہل سنت سے زیادہ علی المرتضیٰ سے محبت کا دعویدار کوئی مسلک نہیں‘ پیر معصوم نقوی
امیر المومنین کی اطاعت رسول،اپنی حکومت کے دوران عدل الٰہی پر سخت کاربند رہنے نے انہیں ممتاز مقام عطا کیا
پیر 27 جون 2016 18:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء )جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمدمعصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ خلیفہ چہارم امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی اطاعت رسول اور اپنی حکومت کے دوران عدل الٰہی کے سختی سے نفاذ نے انہیں ممتاز مقام عطا کیا ہے کہ ان کی شان اقدس میں پیغمبر اکرم کی احادیث مبارکہ ہی ان کی عظمت کی بہترین دلیل ہیں، مسلمانوں کو دنیا میں باعزت مقام حاصل کرنے اور اتحاد اسلامی کے لئے شیر خدا جیسی شجاعت و بہادری اور مصالحانہ کردار کی ضرورت ہے۔
محفل تذکرہ علی المرتضیٰ سے خطاب کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ علی محراب میں بہترین عبادت گذار ، متقی اور میدان جنگ میں شجاعت و تحمل کے جوہر دکھانے والے صحابی رسول تھے، جن سے ولایت چلی اور آج پوری دنیا میں ان کی اولاد سادات کی شکل میں موجود ہے۔(جاری ہے)
اور تبلیغ دین کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی علیہ السلام نے تمام خلفا کی مدد اور رہنمائی کی، ان کے ساتھ شریک رہے، خلفا ان سے مشاورت کرتے تھے۔
ہمیں ان کے درمیان تفریق نہیں کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ حضرت علی کی ولایت کو مانے بغیر ہم اہل سنت نہیں کہلا سکتے۔ ہمیں فرقہ وارانہ سوچ سے بالاتر ہوکر سوچنا چاہیے۔ علی کی شان کوئی کم کرسکتا ہے اور نہ ہی اسے اس سے زیادہ بڑھانے کی ضرورت ہے جو پیغمبر نے اپنی احادیث مبارکہ میں بیان فرمائی ہے۔ ایک روایت کا حوالہ دیتے ہوئے پیر معصوم نے کہا کہ علی المرتضی فرماتے تھے کہ میں پیغمبر سے ایسے محبت کرتا ہوں جیسے اونٹنی کا بچہ اس کے گرد چکر لگاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل سنت سے زیادہ علی المرتضیٰ سے محبت کا دعویدار کوئی مسلک نہیں ہوسکتا اور ہم کسی کی محبت پر شک نہیں کرتے مگر اپنی محبت کو چھپاتے بھی نہیں۔ جو اہل بیت سے محبت سے انکاری ہے ، اس کا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔ اور نامکمل ایمان والے اہل سنت نہیں ہوسکتے۔ یہی اکابرین اہل سنت کی تعلیمات اور ہدایات ہیں۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.