پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت قوم کی محرمیوں کے ازالہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، سردار مہتاب احمد خان
پیر 27 جون 2016 18:44
اسلام آباد ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و یو سی 41 اسلام آباد سے نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہی عوام کی حکومت ہے اورقوم کی محرمیوں کے ازالہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، مسلم لیگ(ن) کی حکومت دہشت گردی، مہنگائی، بے روزگاری اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت تمام بحرانوں پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ ہے اورعوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات کوشاں ہے جس کے بہت جلد بہتر ثمرات کی شکل میں اس کے مثبت نتائج قوم کے سامنے ہونگے۔
پیر کواپنے بیان میں سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت حقیقی معنوں میں پاکستان کو ایک باوقار ،خودمختار اور ناقابل تسخیر ملک بنانے کیلئے جو انقلابی اقدامات کر رہی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، پاکستان مسلم لیگ(ن) کی عوامی حکومت سابق حکمرانوں کی بداعمالیوں کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے مسائل اور بحرانوں سے قومی جذبہ کے تحت نبردآزما ہے، وہ وقت دور نہیں جب مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا او رعوام خود کو خوشحالی کی طرف گامزن پائیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافے کا امکان
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
گندم بحران اورسکینڈل، نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کوآج اہم اجلاس میں طلب کرلیا
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.