لیگ سپنر کے لیے سب سے ضروری چیز اعتماد ہے، وہ اسوقت پراعتماد ہیں ، مشتاق احمد
پیر 27 جون 2016 19:51
ساؤتھمپٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جون ۔2016ء) پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ لیگ سپنر کے لیے سب سے ضروری چیز اعتماد ہے اور یاسر شاہ اسوقت بھرپور اعتماد کے ساتھ بولنگ کر رہے ہیں اور یہ بات ان کے حق میں جاتی ہے۔اگر ہم سپنرز کی انگلینڈ میں کارکردگی کا جائزہ لیں تو تمام ہی ورلڈ کلاس سپنرز انگلینڈ میں کامیاب دکھائی دیتے ہیں۔ ساؤتھمپٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ شین وارن۔
(جاری ہے)
مرلی دھرن اور انیل کمبلے کی خوبی یہ تھی کہ وہ بہت کم خراب گیندیں کرتے تھے اور یہ خوبی یاسر شاہ میں بھی موجود ہے اگر وہ فٹ رہے اور ردھم میں رہے تو انگلش بیٹسمینوں کے لیے مشکلات پیدا کریں گے لیکن مشتاق احمد یہ بات بھی یاد دلاتے ہیں کہ انگلینڈ کے بیٹسمین اب سپنر پر پہلے جیسے کمزور نہیں رہے ہیں انہیں سپن کو کھیلنا آگیا ہے۔اس ضمن میں وہ سنہ 2012 کے انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ بھارت کی مثال دیتے ہیں جس میں انگلش بیٹسمینوں نے بھارتی سپنرز کو اعتماد سے کھیلتے ہوئے سیریز دو ایک سے جیتی تھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.